چوبرجی میٹرو اورنج ٹرین اسٹیشن کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد

اتوار 16 جنوری 2022 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) لٹن روڈ کے علاقہ چوبرجی میٹرو اورنج ٹرین اسٹیشن کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کے مطابق 25 سالہ نوجوان نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت گلشن راوی کے رمضان کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعہ مردہ خانے منتقل کر دیا ۔