بروقت ایل این جی کے ٹینڈر نہ کرنے کی وجہ سے پورا ملک تاریخی گیس بحران کا شکار ہے‘امتیاز شیخ

جھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے ،عوام کے حق کے لیے آوازبلندکرناسندھ کارڈ ہے تو یہ کارڈ ہم استعمال کرتے رہیں گے وفاقی وزیر اپنی نااہلی اورناکامی کو تسلیم کرنے کے بجائے سندھ حکومت پر الزا تراشی کررہے ہیں، وزیرتوانائی سندھ کاھماداظہرکے بیان پر ردعمل

اتوار 16 جنوری 2022 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے ،عوام کے حق کے لیے آوازبلندکرناسندھ کارڈ ہے تو یہ کارڈ ہم استعمال کرتے رہنگے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر اپنی نااہلی اورناکامی کو تسلیم کرنے کے بجائے سندھ حکومت پر الزا تراشی کررہے ہیں۔

بروقت ایل این جی کے ٹینڈر نہ کرنے کی وجہ سے پورا ملک تاریخی گیس بحران کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں چولہے ٹھنڈے اور فیکٹریوں میں تالے پڑے ہوے ہیں۔سی این جی اسٹیشن گذشتہ دو ماہ سے بند پڑے ہوے ہیں ۔وفاقی وزیر فرمارہے ہیں سندھ کو اس کے حصے کی پوری گیس فراہم کی جارہی ہے ۔امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر سندھ کے اس شہر اور دیہات کی نشاندہی کردیں جہاں گیس ہو۔سندھ کے معدنی وسائل پر وفاقی حکومت نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔پی ٹی آی جب سے اقتدار پر قابض ہو ہے مسلسل عوامی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزرا کی نااہلی اور ناکامیوں نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا۔ اس تبدیلی حکومت سے قوم کی جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔