
یو اے ای ؛ 3 ہزار سے اوپر جانے کے بعد یومیہ کورونا کیسز میں معمولی کمی
متحدہ عرب امارات میں آج 2,989 نئے کوویڈ کیسز کی تصدیق ہوئی‘ 945 مریض صحت یاب ہوئے‘ اس دوران وباء سے 4 مریضوں کی موت ہوگئی
ساجد علی
پیر 17 جنوری 2022
15:29

(جاری ہے)
متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اومی کرون قسم دوبارہ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کے ساتھ آسکتی ہے ، یہاں تک کہ ان لوگوں میں بھی جن کو پہلے کوویڈ ہو چکا ہے تاہم عام طور پر حفاظتی ٹیکوں والی کمیونٹیز میں یہ بہت ہلکی شکل میں آتا ہے۔
سپیشلسٹ انٹرنل میڈیسن پرائم میڈیکل سنٹر ڈاکٹر پریا بھارت خلیج ٹائمز سے گفتگو میں کہتی ہیں کہ B.1.1.529 اومی کرون ویریئنٹ میں بہت سے تغیرات ہیں ، جن میں سے کچھ متعلقہ ہیں ، دوسرے متغیرات کے مقابلے میں اس ویرینٹ سے دوبارہ انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اومی کرون انفیکشن والا کوئی بھی شخص وائرس کو دوسروں تک پھیلا سکتا ہے، چاہے وہ ویکسین لگائے گئے ہوں یا اس میں علامات نہ ہوں ، اس کے پیش نظر مکمل طور پر ویکسین شدہ شہریوں کو کوویڈ 19 بوسٹر خوراک لینے کی ضرورت ہوگی ، وہ لوگ جو طبی وجوہات کی بنا پر ویکسین لینے سے قاصر ہیں انہیں اس فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہے۔ ادھر ملک میں ہیلتھ پریکٹیشنرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھوک پر مبنی کورونا ٹیسٹ درست ثابت ہوا ہے اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی (DHA) سمیت مختلف اداروں میں کیا جاتا ہے کیوں کہ بہت سے مطالعات نے دستاویز کیا ہے کہ تھوک کا ٹیسٹ ناسوفرینجیل کا ایک قابل قبول متبادل ہے لیکن گھر میں جمع کیے گئے تھوک کے نمونے سفر کے لیے قابل قبول نہیں ہیں ، یہ ایک ملک سے دوسرے ملک میں مختلف ہو سکتا ہے تاہم اس کا انحصار ریگولیٹری حکام پر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کا دبائو برطرف، دو طرفہ تعلقات کو بڑھائیں گے ، پیوتن اور مودی کا اتفاق
-
لندن ، سرکاری دورے پر ٹرمپ کی آمد،عوام کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.