راولپنڈی ،شادی ہال کی لفٹ میں بزرگ کے جاں بحق ہونیکا واقعہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاغفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

پیر 17 جنوری 2022 22:48

راولپنڈی ،شادی ہال کی لفٹ میں بزرگ کے جاں بحق ہونیکا واقعہ،وزیراعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی میںشادی ہال کی لفٹ میں پھنس کر بزرگ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ غفلت کے ذمہ دار وں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق بزرگ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔