اسسٹنٹ کمشنر مری کی بانسرا گلی، بھوربن روڈ اور سنی بینک پر غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کارروائی،سات غیر قانونی عمارتوں کو سربمہر کردیا

پیر 17 جنوری 2022 23:10

اسسٹنٹ کمشنر مری کی بانسرا گلی، بھوربن روڈ اور سنی بینک پر غیر قانونی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) اسسٹنٹ کمشنر مری نے بانسرا گلی، بھوربن روڈ اور سنی بینک پر غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کی اور سات غیر قانونی عمارتوں کو سربمہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ عمارات بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئیں ہیں۔ سربمہر کرنے کے بعد ان کے مسمار کرنے سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔ حکومت پنجاب نے مری میں غیر قانونی عمارات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اور اس ضمن میں تمام زیر تعمیر عمارتوں کی خصوصی نگرانی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :