اسلام آباد میں بیوٹی پارلرز سیلونوں کی رجسٹریشن کا کوئی قانون نہیں، سینٹ کو آگاہی

بیوٹی سیلونوں کی صفائی اور ماحول کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے، وزارت داخلہ کا جواب

منگل 18 جنوری 2022 14:58

اسلام آباد میں بیوٹی پارلرز سیلونوں کی رجسٹریشن کا کوئی قانون نہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ اسلام آباد میں بیوٹی پارلرز سیلونوں کی رجسٹریشن کا کوئی قانون نہیں۔ منگل کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ بیوٹی پارلرز اور ہیئر سیلون کی رجسٹریشن کا قانون ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے کہاکہ اسلام آباد میں بیوٹی پارلرز سیلونوں کی رجسٹریشن کا کوئی قانون نہیں ۔

وزارت داخلہ نے کہاکہ تمام سیلونوں اور بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن ڈائریکٹر آف میونسپل ایڈمنسٹریشن میں آتی ہے ،بیوٹی سیلونوں کی صفائی اور ماحول کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے ۔ وزارت داخلہ نے کہاکہ اسلام آباد میں 58بیوٹی پارلرز اور ہیئر سیلونز ہیں ،ان میں بہتری کیلئے 207نوٹس جاری کیے 98چالان کیے گے ۔

متعلقہ عنوان :