وبائی امراض سے تحفظ کیلئے صفائی بے حد ضروری ہے، محمد عثمان

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی کے ساتھ شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت کا پیغام بھی فراہم کر رہی ہے، مساجد،تعلیمی اداروں اور گھر گھر جا کر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیم پمفلٹس تقسیم کر رہی ہے ،سکول پرنسپل

منگل 18 جنوری 2022 20:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی کے ساتھ شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت کا پیغام بھی فراہم کر رہی ہے، مساجد،تعلیمی اداروں اور گھر گھر جا کر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیم پمفلٹس تقسیم کر رہی ہے ،گزشتہ روز یو سی 74شکریال میں الائیڈسکول میں جا کر طلباء و اساتذہ کو صفائی کا پیغام پہنچایا اور اپیل کی کہ سکول میں ،سکول کے باہر اور اپنے محلے،گلی میں صفائی کا خاص خیال رکھیں،سکول پرنسپل محمد عثمان نے صفائی کے حوالے سے اس مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،اس سے قبل یوسی ون ڈھوک رتہ کی مختلف مساجد میں جا کر امام صاحبان سے ملاقات کی اور انہیں اپیل کی کہ وہ نمازیوں تک صفائی کا پیغام پہنچائیں کیونکہ وبائی امراض سے تحفظ کیلئے صفائی بے حد ضروری ہے،اسی طرح یو سی 02رتہ امرال میں گھر گھر جا کر شہریوں کو بتایا گیا کہ کوڑا کر کٹ گلی،محلے میں نہ پھینکیں ،اسے ویسٹ بیگ میں ڈال کر رکھیں تاکہ ہمارے ورکرز اسے صحیح طریقے سے ٹھکانے لگا سکیں،ایم ڈی اولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ ویس منظور تارڑ نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے،بارشوں کی صورتحال میں صفائی کیلئے اضافی کاوشوں کی ضرورت ہوتی ہے،جس کیلئے ہمارے پرعزم ورکرز ہمیشہ تیار رہتے ہیں،موسم گرما ہو سرما راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہمہ وقت راولپنڈی کو ایک کلین سٹی بنانے میں مصروف رہتی ہے،شہر کے مرکزی پوائنٹس پرہمارے ورکرز ہر وقت صفائی یقینی بنانے میں مصروف رہتے ہیں تاکہ زیادہ کوڑا کرکٹ جمع نہ ہو،انہوں نے مقامی شہریوںسے بھی صفائی کی کاوشوں میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا عمل مشترکہ کاوشوں کا متقاضی ہے،شہر ی بھی صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں ،سڑکوں ،نالیوں ،اوپن پلاٹس میں پھینکنے سے گریز کریں،ہم سب نے ملکر ہی اپنے شہر کو صاف اور سر سبزبنانا ہے،صفائی ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے،شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سب کو اپنی زمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز دن رات مصروف عمل ہیں،شہر کی گلیوں اور بازاروں میں صفائی کیساتھ ساتھ صفائی آگاہی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے،جبکہ شہریوں کو صفائی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس اور کوڑا کرکٹ،آلائشیں ڈالنے کیلئے ویسٹ بیگز بھی دیئے جاتے ہیں،گھر گھر صفائی آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کارکن صفائی کا پیغام پہنچا رہے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں ،ہماری طرف سے فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر قریبی کوڑا دان میں ڈال دیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ،ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے،صفائی کیلئے راولپنڈی سے ورکرز کی اضافی نفری بلا کر مختلف شفٹوں میںمال روڈ سمیت اہم شاہراہوں اور برساتی نالوں کی بھرپو صفائی کرائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :