غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان کی سپرداری کا حکم

منگل 18 جنوری 2022 22:46

غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان کی سپرداری کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) مقامی عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان کی سپرداری کا حکم دیدیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ موبائل فون ،پرس اور شناختی کارڈ وغیرہ مال مقدمہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ تمام چیزیں ٹریزا سے چیکنگ کے دوران قبضہ میں لی گئیں۔غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو چار سال بعد ہائیکورٹ نے بری کیا کیا تھا۔ استدعا کی گئی کہ کسٹم حکام نے گرفتاری کے وقت ٹریزا کی اشیا ء قبضہ میں لے رکھی تھیں ،غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا سامان واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :