ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 43.4 فیصدکا اضافہ

بدھ 19 جنوری 2022 11:45

ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) :ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا دسمبر2021 تک کی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں  نے 60 کروڑ ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 41 کروڑ 84لاکھ ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

دسمبر2021 میں ابوظہبی سے ترسیلات زرکاحجم 8 کروڑ 34 لاکھ ڈالرریکارڈکیاگیا۔ دسمبر2020 میں ابوظہبی سے ترسیلات زرکاحجم 5 کروڑ 15 لاکھ ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کی فراہمی کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے،جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.3 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :