ٹیکساس میں لوگوں کو یرغمال بنانیوالے برطانوی شہری سے متعلق بھائی کا انکشاف

بیوی سے طلاق کے بعد سے ملک فیصل شدید ذہنی دبائو میں تھا، ملک گلبر اکرم کی گفتگو

بدھ 19 جنوری 2022 13:07

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) برطانوی پولیس نے ٹیکساس واقعے میں شک کی بنیاد پر گرفتار برطانوی شخص ملک فیصل کے دونوں بیٹوں کو رہا کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 44سالہ برطانوی شہری کا تعلق لنکاشائر کے علاقہ بلیک برن سے تھا جسے سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیاتھا۔

(جاری ہے)

ٹیکساس میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے ملک فیصل اکرم کے بھائی ملک گلبر اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بھائی سے متعلق کچھ انکشافات کیے ۔گلبر اکرم نے حیرانی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والا ملک فیصل امریکا کیسے پہنچ گیا ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بیوی سے طلاق کے بعد سے ملک فیصل شدید ذہنی دبا ئومیں تھا۔