عدنان صدیقی کی ہمایوں سعید سے فلم میں کاسٹ کرنے کی فرمائش

بدھ 19 جنوری 2022 21:31

عدنان صدیقی کی ہمایوں سعید سے فلم میں کاسٹ کرنے کی فرمائش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید سے فرمائش کی ہے کہ وہ رواں سال جب کوئی فلم بنائیں تو مرکزی کردار کیلئے مجھے کاسٹ کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عدنان صیدیقی نے ہمایوں سعید کی 2015 کی کامیاب مصالحہ فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کا کلپ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے دیرینہ دوست سے مذاق بھی کیا ۔

(جاری ہے)

عدنان نے فلم کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید کو یاد دلایا کہ ان کے مقابلے میں وہ لڑکیوں سے اچھا برتاو اور محبت کرتے ہیں۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ جیسے ہی وہ لڑکیوں سے اچھا برتائو کرنے لگتے ہیں، خواتین ہمایوں سعید سے دور ہو جاتی ہیں۔ ساتھ ہی عدنان نے شکوہ کیا کہ وہ نا انصافی کیوں کرتے ہیں، اب ان کی خواہش ہے کہ ہمایوں رواں برس کوئی فلم بنائیں تو انہیں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :