Live Updates

سرکاری وسائل سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

ڈی آئی خان میں وفاقی اور صوبائی وزراء کی ایما 1 ارب 88 کروڑ کی اسکیموں کی منظوری سے پورا انتخابی عمل متنازعہ ہو گیا، مولانا فضل الرحمان کا حکومت پر سرکاری وسائل سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کا الزام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 19 جنوری 2022 21:15

سرکاری وسائل سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، مولانا فضل ..
ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 19 جنوری 2022) ڈی آئی خان میں وفاقی اور صوبائی وزراء کی ایما 1 ارب 88 کروڑ کی اسکیموں کی منظوری سے پورا انتخابی عمل متنازعہ ہو گیا، مولانا فضل الرحمان کا حکومت پر سرکاری وسائل سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کا امیدوار لامحدود سرکاری وسائل استعمال کر کے لوگوں کے ضمیر خریدنے اور سرکاری افسران کے وقار کو بیچنے میں مصروف ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں وفاقی اور صوبائی وزراء کی ایما پر ڈپٹی کمشنر نے 1 ارب 88 کروڑ کی اسکیموں کی منظوری دے کر پورے انتخابی عمل کو متنازعہ بنا دیا ہے، حکمراں جماعت کا امیدوار لامحدود سرکاری وسائل استعمال کرکے لوگوں کے ضمیر خریدنے اور سرکاری افسران کے وقار کو بیچنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے کے علاوہ تمام انتظامی محکموں کے افسران اور اہلکار پارٹی ورکرز کی طرح حکمراں جماعت کے امیدوار کی انتخابی مہم میں چلا کے اپنے منصب کی توہین اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی پامالی میں مصروف ہیں، انتظامیہ کے اعلی افسران جس بے حجابی کے ساتھ انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے پہ تل گئے ہیں اس سے عوام میں اشتعال بڑھ رہا ہے، الیکشن کمشن نے اگر بروقت اس لاقانونیت کا نوٹس نہ لیا توجمعیت اس معاملہ کو عوام میں لے جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج بدھ کے روز پنجاب کے 5 شہروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت شہروں کی ماسٹر پلاننگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے 5 شہروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بڑے شہرقومی معیشت کی ترقی کے حقیقی انجن ہیں، دیہی سے شہری علاقوں کی نقل مکانی کی وجہ سے شہروں کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، بڑے شہروں میں رہائش، ملازمت کے مواقع اور شہری سہولیات کی کمی ہے، ان کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر کام کو تیز کیا جائے اور مختلف ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز جاری ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات