شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کے خلاف کارروائی کا اعلان
فنکار برادری سخت محنت طلب کام کرتے ہیں مگر نادیہ خان کا رویہ ناقابل برداشت تھا
جمعرات 20 جنوری 2022 12:25
(جاری ہے)
شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ نادیہ خان کو ایک عمر رسیدہ خاتون کے ہمراہ نامناسب انداز میں ویڈیو بنانے سے قبل کچھ شرم کرنا چاہیے تھا، انہیں سستی شہرت کے لیے ایسا رویہ نہیں اختیار کرنا چاہیے تھا۔
رکن سندھ اسمبلی نے بتایا کہ انہوں نے والدہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نادیہ خان کو مسییج بھی کیا، جس پر میزبان نے انہیں بتایا کہ انہوں نے کوئی غلط ویڈیو نہیں بنائی اور نہ ہی انہوں نے کوئی نامناسب سوال پوچھا ہے، اس لیے ان کے خلاف واویلا بند کیا جائے۔شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میزبان ان کی والدہ کے بجائے کسی اور خاتون کے ساتھ بھی ایسی ویڈیو بناتیں تو بھی ان کے خلاف ایکشن لیتیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ شوبز کے لوگوں کی بہت عزت قدر کرتی ہیں، فنکار برادری سخت محنت طلب کام کرتے ہیں مگر نادیہ خان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، کیوں کہ ان کی والدہ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔شرمیلا فاروقی کے مطابق تین ماہ قبل ہی ان کے والد انتقال کر گئے تھے اور ان کی عمر رسیدہ والدہ شوہر کی وفات کے بعد پہلی بار کسی شادی کی تقریب میں گئی تھیں مگر نادیہ خان نے ان کے ساتھ میک اپ کے معاملے پر نامناسب انداز میں ویڈیو بنائی۔شرمیلا فاروقی نے اعلان کیا کہ وہ نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی، وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے سائبر کرائم کو تحریری درخواست دیں گی جب کہ انہیں عدالت سے بھی رجوع کرنا پڑا تو بھی وہ پیچھے نہیں ہٹیں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.