’ماسک نہیں تو تصویر بھی نہیں‘ سنی لیون فوٹوگرافر پر غصہ ہوگئیں

فوٹوگرافر کے ماسک نہ لگانے پر سنی لیون بچوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں

جمعرات 20 جنوری 2022 12:25

’ماسک نہیں تو تصویر بھی نہیں‘ سنی لیون فوٹوگرافر پر غصہ ہوگئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون فیس ماسک نہ پہننے پر فوٹوگرافر پر غصہ ہوگئیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنی لیون کو حال ہی میں اپنے تین بچوں کے ہمراہ ممبئی میں دیکھا گیا جہاں فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لے رہے تھے۔

(جاری ہے)

فوٹوگرافرز نے سنی لیون سے درخواست کی کہ وہ کچھ دیر کے لیے چہرے سے ماسک ہٹائیں تاکہ تصاویر بنا سکیں تاہم اداکارہ نے انہیں سبق سیکھا دیا۔سنی لیون نے ایک فوٹوگرافر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ماسک لگائیں۔ اداکارہ نے کہا کہ آپ لوگ ماسک نہیں لگاتے۔سنی لیون کی نشاندہی کے باوجود جب فوٹوگرافر نے چہرے پر ماسک نہیں لگایا تو انہیں غصہ آگیا اور وہ گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :