Live Updates

شر یف فیملی کی سیا ست کا سور ج ہمیشہ کیلئے غرو ب ہو چکا ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوز یشن جماعتیں حکومت کیخلاف منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہیں‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

جمعرات 20 جنوری 2022 12:43

شر یف فیملی کی سیا ست کا سور ج ہمیشہ کیلئے غرو ب ہو چکا ہے‘ڈاکٹر شاہد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ شر یف فیملی کی سیا ست کا سور ج ہمیشہ کیلئے غرو ب ہو چکا ہے،پی پی اور(ن)لیگ کی قیادت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکارہے ان کی سیا ست بند گلی میں داخل ہو چکی ،اپوز یشن جماعتیں حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنی ذات یا خاندان کیلئے اقتدار میں نہیں آئے اور نہ ہی وہ کوئی کاروبار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ہم نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے اور یہ ملک کے مسائل کی جڑ ہے۔انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن کی با قیا ت بھی ہچکو لے کھا رہی ہیں،گیارہ جماعتو ں کے سامنے اکیلا عمران خان ڈ ٹ کر کھڑا ہے جس نے سب کی اصلیت ظاہر کر دی، اپوز یشن کی این آراو کیلئے امیدیں اور کر پشن پر’’ مٹی پا ئو‘‘ خواہش پوری نہیں ہو گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات