بیان حلفی کیس؛ فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد رانا شمیم کا ردعمل سامنے آگیا
میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے‘ میرا قصور بنتا ہی نہیں تھا اصل قصور ان کا تھا جنہوں نے چھاپا لیکن مجھے اکیلا دیکھ کر فرد جرم عائد کردی گئی۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان کی صحافیوں سے گفتگو
ساجد علی جمعرات 20 جنوری 2022 13:39
(جاری ہے)
خیال رہے کہ بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر فرد جرم عائد کردی گئی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو فرد جرم کا حصہ بنایا ، دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا رانا شمیم سے مکالمہ ہوا ۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میں آپ پر فرد جرم عائد کر رہا ہوں آپ سنیں ، اس کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے رانا شمیم کو فرد جرم پڑھ کر سنائی ، جس میں کہا گیا کہ آپ نے انگلینڈ میں بیان حلفی ریکارڈ کرایا ، آپ نے کہا چیف جسٹس ثاقب نثار چھٹیوں پر گلگت بلتستان آئے ، آپ کے مطابق انہوں نے ہدایات دیں کہ نواز شریف اور مریم نواز الیکشن سے پہلے باہر نہیں آنے چاہئیں ۔ اس دوران رانا شمیم نے صحت جرم سے انکار کردیا ، انہوں نے کہا کہ آپ مجھے سنیں تو صحیح ایک ایک کرکے الزامات کا جواب دینا چاہتا ہوں ، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ایک تاریخ دے دیتے ہیں آپ جواب جمع کرادیں ، عدالت نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.