سرگودھا‘ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون اور اس کے دو بچوں کے تہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا‘ملزم کو 3 بار سزائے موت تین لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم

جمعرات 20 جنوری 2022 15:58

سرگودھا‘ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون اور اس کے دو بچوں کے تہرے مقدمہ قتل ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) ایڈیشنل سیشن جج انجم رضا سید نے خاتون اور اس کے دو بچوں کے تہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 3 بار سزائے موت تین لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنادیا۔ سرگودھا شہر کے علاقہ سیٹلائٹ تاؤن عبداللہ کالونی کے عنایت اللہ خاتون نسرین بی بی سے محبت کرتا اور اس کو اپنے شوہر سے ملنے سے اکثر منع کرتا ۔

(جاری ہے)

جس کے انکار پر عنایت اللہ نے 02 اکتوبر 2020 کو نسرین بی بی دو بچوں کے ہمراہ اپنے گھرمیں بلوایا اورمشروب میں نشہ دے کر خاتون نسرین ، اس کی 10 سالہ بیٹی ارم اور اڑھائی سالہ بیٹے احمد رضا کو بے ہوش کر دیا اور اسی حالت میں انھیں گلے میں رسی ڈال کر چھت سے لٹکادیااور خودکشی ظاہر کی۔اس واقعہ پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور بچوں کے باپ غلام مصطفیٰ کی مدعیت میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم عنایت اللہ کو گرفتار کرلیا اورجیل بھیج دیا ۔ گزشتہ روزملزم عنایت اللہ کو جیل سے پولیس کے کہڑے پہرہ میں عدالت لایا گیا جہاں فاضل جج انجم رضا سید نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 3 بار سزائے موت تین لاکھ روپے معاوضہ کا حکم سنادیا۔