نوبیاہتا شاہ رخ کو قتل کرنے کے بعد ملزم کیا کرتا رہا، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
فرزند رکشے کے پیچھے خواتین کو زیورات پہنا دیکھ کر گیا،واردات کے بعد آیا تو منہ چھپایا ہوا تھا، پوچھنے پر کہا کہ ٹھنڈ لگ رہی ہے،دکان پر پہنچتے ہی اس نے گرمی کا کہہ کر جیکٹ اتاری تو میں حیران رہ گیا۔ملزم کا تفتیش کے دوران بیان
مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جنوری 2022 15:13
(جاری ہے)
فرزند جعفری نے کہا مجھے سردی لگ رہی ہے چلو، جس کے بعد ہم وہاں سے پہلے صدر میں اسلحے کی دکان پر گئے، صدر مارکیٹ سے اورنگی ٹاؤن میٹروول اسلحہ شاپ پر گئے،اسلحہ کی دکان پر پہنچتے ہی فرزند نے جیکٹ اتار دی ، میں نے پوچھا کیا ہوا تو کہا گرمی لگ رہی ہے ، میں حیران ہو گیا، اس دوران وہ انتہائی اطمینان سے بیٹھا رہا، اسے دیکھ کر بالکل نہیں لگ رہا تھا جیسے کچھ ہوا ہو۔
ملزم نے مزید بتایا کہ جب وہاں سے گھر چلا گیا تو ٹی وی پر خبر دیکھی ، تب یقین ہو گیا کہ یہ واردات فرزند جعفری نے کی ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوبیاہتا نوجوان شاہ رخ کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری سے قبل خودکشی کر لی تھی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق شاہ رخ قتل کیس میں ایک مشتبہ ملزم علی فرزند جعفری کی گرفتاری کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس پارٹی نے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیس کو دیکھ کر ملزم نے اچانک اپنا پستول نکال کر کنپٹی پر رکھ کر خود کو گولی مار لی۔بتایا گیا ہے کہ متوفی شعبہ انویسٹی گیشن پولیس کا سپاہی تھا جو ڈسٹرکٹ ویسٹ میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق خود کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ملزم کی مختلف زاویوں اور کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی تھی، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی گلشن اقبال میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.