خضدار ،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

جمعرات 20 جنوری 2022 16:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) خضدار میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کوخضدار میں این 25 شاہراہ پر گاڑی اور مو ٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان حمدان مینگل جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔