Live Updates

اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشتگردی ملک کیلئے نیک فال نہیں، شہبازشریف

دھماکے میں معصوم بچوں اورغریب افراد کا نشانہ بننا انتہائی قابل مذمت ہے، قیمتی جانی نقصان پر بےحد دکھ اور افسوس ہے۔ صدر(ن) لیگ اور اپوزیشن لیڈر کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جنوری 2022 16:33

اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشتگردی ملک کیلئے نیک فال نہیں، شہبازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشتگردی ملک کیلئے نیک فال نہیں، دھماکے میں معصوم بچوں اورغریب افراد کا نشانہ بننا انتہائی قابل مذمت ہے، قیمتی جانی نقصان پر بےحد دکھ اور افسوس ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاہور کے زندہ دل اور تاریخی علاقے انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔

معصوم بچےاورغریب افراد اس میں نشانہ بنے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشتگردی ملک کیلئے نیک فال نہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ اللّہ ان سب پر، ان کے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے۔ واضح رہے لاہور کے علاقے انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، نیوانار کلی پان منڈی میں دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنرعمر چھٹہ نے کہا کہ نیوانار کلی پان منڈی دھماکے میں جاں بحق افراد میں بچہ بھی شامل ہے، دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے احکامات دیے ہیں کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات