بجلی بندرہے گی، کیسکو

جمعرات 20 جنوری 2022 17:07

بجلی بندرہے گی، کیسکو
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 21 جنوری کو انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے عاصم آباد، انڈسٹریل بولان، مری آباد گرڈ اسٹیشن کے سعید آباد،مری آباد، کاسی ون، کاسی ٹو فیڈروں کو دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جبکہ طوغی روڈ فیڈر سہ پہر تین بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح زیارت گرڈ اسٹیشن میں سالانہ ٹیسٹنگ کے سلسلے میں دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک گرڈ سے منسلک تمام فیڈروں کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :