جہلم میں مزید 4 افراد کی رپورٹ مثبت موصول

جمعرات 20 جنوری 2022 23:44

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2022ء) :ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں مزید 4 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 1.56فیصد ہے۔اس وقت جہلم میں 17 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہی. محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 149,844 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2781 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک کل 2687 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کرونا وائرس سے 77 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 88,467 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1298 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %1.58 ہے۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک 74 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 3019 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 868,397 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 26 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آئوٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہی

متعلقہ عنوان :