دہلی میں مسلم مخالف فسادات،خاتون کا گھر جلانے والے کو قید کی سزا

پراسیکیوٹر برانچ اور عینی شاہدین نے کہا کہ دنیش یادیو ہندو بلوائیوں کے گروپ کا حصہ تھا،بھارتی میڈیا

جمعہ 21 جنوری 2022 13:13

دہلی میں مسلم مخالف فسادات،خاتون کا گھر جلانے والے کو قید کی سزا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) بھارتی عدالت نے 2020 کے دہلی فسادات میں پہلی سزا سنادی۔ بھارتی عدالت نے مذہبی فسادات کے مقدمے میں دنیش یادیو کو 5 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق پراسیکیوٹر برانچ اور عینی شاہدین نے کہا کہ دنیش یادیو ہندو بلوائیوں کے گروپ کا حصہ تھا۔ دنیش یادیو نے فسادات کے دوران ایک خاتون کا گھر نذر آتش کردیا گیا تھا۔ عدالت نے مجرم کو 12 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ دہلی میں 2020 میں ہونے والے مسلمان مخالف فسادات میں 50 سے زائد افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔ یہ فسادات دہلی کی تاریخ کے بدترین فسادات قرار دیے گئے تھے۔