سال کی پہلی انسداد پولیو مہم، 22.4ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
ہفتہ 22 جنوری 2022 00:05
(جاری ہے)
لاہور میں مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ’’ہمارا مقصد بار بار قطرے پلانے سے بچوں کو موذی مرض سے بچانا ہے۔
سال 2022ء میں 2021ء میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو برقرار رکھیں گے جس کے لیے پولیو کیلئے حساس قرار دیئے گئے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پچھلے سال 2021ء میں تاریخ کے سب سے کم کیسز سامنے آئے اور ہم آخری منزل کے حصول کے لیے اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دیں گے‘‘۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے مہم کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ بہترین سہولیات کو ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیے فرنٹ لائن ورکرز کا بھرپور ساتھ دیں۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ، کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشنز سنٹر پنجاب سندس ارشاد کے علاوہ دوسرے حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ ’’پولیو پروگرام گھمبیر چیلنجز کے باوجود مسائل کے حل کے لیے پرامید ہے۔ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں‘‘۔ بار بار پولیو ویکسین کی افادیت کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ’’ پولیو ویکسین محفوظ ہے اور وائرس کے خلاف بچوں کی قوت مدافعت میں بڑھانے میں مددگار ہے اور انہی قطروں سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے‘‘۔اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ پولیو کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس نہ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پروگرام درست سمت پر گامزن ہے۔صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 اور واٹس ایپ ہیلپ لائن 03467776546 سے مہم کے دوران والدین کی رہنمائی کی جائے گی۔ اگر کہیں پر بچے قطرے پینے سے محروم رہ جائیں تو صحت تحفظ اور واٹس ایپ ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.