گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف مہم کا آغاز

نمبر پلیٹوں کی ٹمپرنگ کی صورت میں گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:47

گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف مہم کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) ٹریفک پولیس نے لاہور کے شہریوں کو دی جانے والی 1 ہفتے کی مہلت ختم ہونے کے بعد شہر میں گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے استعمال کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس رکھنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کے لئے 17 مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ جنہیں مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ نمبر پلیٹوں کی ٹمپرنگ کی صورت میں گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا سکیں گے۔ سی ٹی او کے مطابق غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی کرنے والی دیگر ٹیموں کے پاس صرف گاڑیوں کے چالان اور جرمانوں کا اختیار حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :