وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر میں ادادرہ ترقیات گوادر کے تحت تعمیر ہونے والی گرینڈ جامع مسجد کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:54

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوادر میں ادادرہ ترقیات گوادر کے تحت تعمیر ہونے والی گرینڈ جامع مسجد کا افتتاح کیا ،یہ مسجد 122 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے جس میں سات ہزار افراد بیک وقت نماز ادا سکتے ہیں مسجد کا کل ایریا 5 .

(جاری ہے)

2 ایکڑ پہ محیط ہے جبکہ اس مسجد میں الائیڈ فیسیلیٹیز پر 797. 42 لاگت آئی ھے وزیراعلء نے مسجد کے افتتاح کے موقع پر دو رکعت نوافل شکرانہ بھی ادا کئے قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے سنگار ہاؤسنگ اسکیم فیز 1 کیلئے انفراسٹرکچر اور سیوریج لائن کے تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی اور چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا بھی اس موقع پر موجود تھے۔