لاہور دھماکہ انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ‘را ئوعابد علی واجد

اتوار 23 جنوری 2022 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ، سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ لاہور دھماکہ انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،حکمرانوں کی نا اہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے دہشتگرد سر اٹھا رہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ لاہور بم دھماکہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ایک بزدلانہ کارروائی ہے ،نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے،ملک دشمن عناصر ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔