اسلام آباد ،شکاری کی گولی سے زخمی تیندوا دوران علاج چل بسا

تیندوے کے جسم میں 6 ایل جی رائفل کے کارتوس پائے گئے، زخمی تیندوے کی کمر ٹوٹ گئی تھی، دھڑمفلوج ہوچکا تھا، رپورٹ

اتوار 23 جنوری 2022 15:00

اسلام آباد ،شکاری کی گولی سے زخمی تیندوا دوران علاج چل بسا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) مظفرآباد میں دریائے نیلم کے کنارے سے زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا تیندوا دوران علاج چل بسا۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تیندوے کے جسم میں گولی لگی تھی، اسے گزشتہ روز علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا، تیندویکی موت گولی لگنے اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کے سبب ہوئی۔وائلڈ لائف انتظامیہ نے تیندوے کو شکار کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔تیندوے کا اسلام آباد میں مکمل ایکسرے اور طبی معائنہ کیا گیا، تیندوے کے جسم میں 6 ایل جی رائفل کے کارتوس پائے گئے، زخمی تیندوے کی کمر ٹوٹ گئی تھی، دھڑمفلوج ہوچکا تھا،مادہ تیندوا گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد دریا کے قریب پہنچی تھی۔

متعلقہ عنوان :