بر قی لائنوں کی مر مت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

پیر 24 جنوری 2022 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میںمورخہ 25 جنوری کو مری آباد گرڈ اسٹیشن کے سعید آباد، مری آباد ، کاسی ون، کاسی ٹوفیڈروں کو دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک، سریاب گرڈ کے پشتون درہ، اولڈ سیٹلائٹ ٹاو،ْن ، کرانی، انڈسٹریل اور اولڈ جان محمد فیڈر صبح 10 بجے سے دوپہر 1بجے تک سے بجلی بند رہے گی۔

اسی طرح 66 کے وی ٹی پی ایس بریکر پر کام کے سلسلے میں 66 کے وی سورینج گرڈ اسٹیشن جو جبکہ قلعہ سیف اللہ گوال حیدر زئی ٹرانسمیشن لائن پر جمپروں کی مرمت کے سلسلے میں اور گوال حیدر زئی ، مسافر پور اور ژوب گرڈ اسٹیشنوں کوصبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہے گی علاوہ ازیں مچھ ٹرانسمیشن لائن پر ڈسک کی تبدیلی کے سلسلے میں کام یا جائے گااس دوران 70 میگا واٹ برقی قلت پیدا ہوگی جیسے لوڈ منیجمنٹ کے تحت پورا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء 26جنوری کو انڈسٹریل گرڈ کے اولڈ پشتون آباد ، پشتون آباد ایکسپریس ،انڈسٹریل بولان، عاصم آباد،سٹی گرڈ اسٹیشن کے پی اے ایف، سریاب گرڈ کے سریاب ون، سریاب ٹو فیڈروں سے دن 12بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جبکہ پشتون درہ، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، کرانی، انڈسٹریل اور اولڈ جان محمد فیڈرز صبح10 بجے سے دوپہر 1بجے تک بند رہیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ 220کے وی لورالائی گرڈ اسٹیشن میں ٹراسفارمرپر کام کے سلسلے میں 30 میگا واٹ تک کی برقی قلت پیدا ہوگی جسے لوڈ منیجمنٹ کے تحت پورا کیاجائے گا۔

اسی طرح 132 کے وی خضدار -نال ٹرانمیشن لائن پر مرمتی کام کے دوران نال گرڈ اسٹیشن کو صبح9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جبکہ جھل مگسی گرڈ اسٹیشن کو صبح10 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے ۔