وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی کے صحافی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ،ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

پیر 24 جنوری 2022 22:58

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی کے صحافی کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی کے صحافی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور مقتو ل حسنین شاہ کے لواحقین کو ہرصورت انصاف فراہم کیا جائے - وزیر اعلی عثمان بزدارنے مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیاہے اور سوگوار خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے -