انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے اسکروٹنی فارم کل وصول کئے جائینگے

پیر 24 جنوری 2022 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے اسکروٹنی فارم بروز منگل 25جنوری سے بروز جمعرات 24فروری 2022ء تک وصول کیے جائیں گے۔ اپنے پرچوں کی اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلبہ و طالبات اسکروٹنی فارم بمع فیس درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ (UBL)کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے انٹربورڈ کراچی کی طرف سے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی جاچکی ہے، طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 100 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔

(جاری ہے)

درج بالا گروپس کے امیدواروں کی مارکس شیٹس ا ن کی جانب سے دیئے گئے رہائشی پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں گیارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔ کالجوں کے نمائندے اپنے پرنسپل کے تصدیقی خط کے ساتھ بروز پیر24 جنوری 2022ء سے متعلقہ سیکشن سے اپنے کالج کی مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :