سرکاری آٹے کی فراہمی میں تعطل پیدا کرنے والی فلور ملز کا کوٹہ کینسل کرنے کی ہدایت

بدھ 26 جنوری 2022 14:19

سرکاری آٹے کی فراہمی میں تعطل پیدا کرنے والی فلور ملز کا کوٹہ کینسل ..
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ کھاد کی فراہمی کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہیں،سرکاری آٹے کی فراہمی میں تعطل پیدا کرنے والی فلور ملز کا کوٹہ کینسل کیا جائے۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔کمشنر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر مخصوص کریانہ سٹورز کو سبسڈی دینے کا آغاز کیا جاچکا ہے اور ڈویژن میں آٹا، چینی کی کوئی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کوکھاد کی فراہمی کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہیں اورڈویژن میں کھاد کے 301 رجسٹرڈ ڈیلرز، 226 فیئر پرائس شاپس فعال ہیں۔اس کے علاوہ کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع کے تمام ڈپٹی کمشنرز سبزی و غلہ منڈی سے کنٹرول ریٹس پر مارکیٹ میں اشیاء کی سپلائی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلیک مارکیٹنگ مافیاکی  سرکوبی کے لئے مل کرکریک ڈاؤن کریں۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنرز خانیوال، لودھراں،وہاڑی نے کمشنر ڈاکٹرارشاد احمد کو بریفننگ میں بتایاکہ ڈی سی کاونٹرز اور کریانہ ہول سیل پوائنٹس براہ راست ریلیف دے رہے ہیں۔29 سہولت بازار، 61ڈی سی کاؤ نٹر14 کسان پلیٹ فارم فعال ہیں اور7 کریانہ ہول سیل پوائنٹس،15 پھل سبزی ہول سیل پوائنٹس ڈویژن میں فعال ہیں۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے دیگر افسر ان بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :