جامعہ کراچی: پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد مرحوم کی یاد میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

بدھ 26 جنوری 2022 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) شعبہ اسلامی تاریخ، جامعہ کراچی کے زیر اہتمام 25 جنوری 2022ء کو ممتاز محقق، مورخ، اور سیرت نگار پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد مرحوم(سابق صدر شعبہ اسلامی تاریخ ورئیس کلیہ فنون و تجارت، جامعہ کراچی) کی یاد میںکلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میںقومی سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں ملک بھر سے شریک مقالہ نگارانِ نے ڈاکٹر نثار احمد کی کتبِ سیرت پر گفتگو کو اور ان کی خدماتِ سیرت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالشہید نعمانی(سابق صدر، شعبہ عربی، جامعہ کراچی)، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبداللہ (صدر شعبہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی، لاہور)، ڈاکٹر سید عزیز الرحمٰن (انچارج، دعوہ سینٹرکراچی)، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی (ممبر، اسلامی نظریاتی کونسل)، پروفیسر ڈاکٹر سہیل برکاتی (سابق صدر، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی)، پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر (سابق صدر، شعبہ اسلامی تاریخ)، پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد (صدر شعبہ مطالعات بین المذاہب، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد)، ڈاکٹر عارف خان ساقی (صدر، شعبہ علومِ اسلامیہ،جامعہ کراچی)، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی (رئیس کلیہ معارفِ اسلامیہ)، اساتذہ شعبہ اسلامی تاریخ، جامعہ کراچی اور ڈاکٹر نثار احمد کے اہل خانہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

صدر شعبہ اسلامی تاریخ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد سہیل شفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے روایتی تعزیتی اجلاس کے انعقاد کے بجائے اپنے استاد اور ایک سیرت نگار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قومی سیرت سیمینار کا انعقاد کرنا مناسب سمجھا۔ اس سیرت سیمنار میں بہت بڑی تعداد میں اساتذہ و طلبا شریک ہوئے۔ اور اسے ایک اچھی روایت کا آغاز قرار دیا۔