کورونا کے کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں‘عثمان بزدار

شہری کورونا ویکسین اوربوسٹرڈوزہرصورت لگوائیں،شہری ایس او پیز پر عمل کریں اوراپنی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 27 جنوری 2022 18:56

کورونا کے کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

(جاری ہے)

شہری ایس او پیز پر عمل کریں اوراپنی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔انہوںنے کہا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے اور ماسک کا استعمال ہر شہری کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔شہری کورونا ویکسین اوربوسٹرڈوزہرصورت لگوائیں ۔کورونا کا پھیلاؤ ر وکنے کیلئے پہلے کی طرح اب بھی عوام کا تعاون بہت ضروری ہے ۔