کوئٹہ،جمعیت علما اسلام کا عالمو چوک اور سیٹلائیٹ ٹائون پرانا اڈہ کے مقام پر ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ کے نام پر عوام الناس کو تنگ کرنے پر آفسوس کا اظہار

جمعرات 27 جنوری 2022 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ ترجمان نے عالمو چوک اور سیٹلائیٹ ٹائون پرانا اڈہ کے مقام پر ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ کے نام پر عوام الناس کو تنگ کرنے پر آفسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی ٹریفک اس صورتحال کا خود جائزہ لیتے ہوئے نوٹس لیں ، اس عمل سے گھنٹوں ٹریفک جام ہوکر مریضوں اور مسافروں کو شدید ذہنی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے ، جے یوآئی ترجمان نے ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سٹیلائٹ ٹاون چورنگی پرانا آڈہ اور عالمو چوک پر مامور ٹریفک پولیس نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اس کو نوٹس لیاجائے اس حوالے سے ضروری ہے کہ ایس پی ٹریفک خصوصی قواعد و ضوابط وضع کرکے ان کو پابند کریں کہ عوام کے ساتھ ناروا سلوک نہ کریں اور بے جا تنگ نہ کریں تاکہ عوام اذیت میں نہ رہیں اور ٹریفک کا مسئلہ بھی درپیش نہ ہو