آسٹریلیا نے 16 تا 17 سال کی عمر کے بچوں کے لیے بوسٹر ویکسین کی منظوری دے دی

جمعہ 28 جنوری 2022 15:04

آسٹریلیا نے 16 تا 17 سال کی عمر کے بچوں کے لیے بوسٹر ویکسین کی منظوری دے ..
کینبرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2022ء) آسٹریلیا کے میڈیکل ریگولیٹر نے 16 تا 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے کورونا وائرس بوسٹر ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی تھیراپیوٹک گڈز ایڈمنسٹریشن (ٹی جی اے ) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نے آسٹریلیا میں 16تا17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے کوویڈ۔19 فیزر بوسٹر خوراک کی منظوری دے دی ہے۔

یہ آسٹریلیا میں 18 سال سے کم عمر کے لوگوں کے لیے منظور شدہ پہلا بوسٹر ویکسین ہے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت گریگ ہنٹ نے کہا کہ ایک بوسٹر خوراک اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پہلی دو خوراکوں سے تحفظ اور بھی مضبوط اور دیرپا ہے، جس سے وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ہنٹ نے کہا کہ دو تہائی شہریوںنے اپنے پہلے بوسٹر ویکسین کو حاصل کر لیا ہے،دوسری اور تیسری خوراک کے درمیان تین سے چار ماہ کا وقفہ دیا جائے گا۔آسٹریلیا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے40 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2468597 سے تجاوز کر گئی جبکہ 98 نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3500 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :