پارلیمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جدید ترین آئی ٹی ٹولز سے لیس کرنے کی ضرورت ہے ،عارف علوی

پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا، متعلقہ ادارے منصوبے میں مزید تاخیر سے بچنے کے لیے بروقت فیصلے کریں، صدر مملکت

جمعہ 28 جنوری 2022 21:28

پارلیمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جدید ترین آئی ٹی ٹولز سے لیس کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جدید ترین آئی ٹی ٹولز سے لیس کرنے کی ضرورت ہے ،پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا، متعلقہ ادارے منصوبے میں مزید تاخیر سے بچنے کے لیے بروقت فیصلے کریں۔ جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت سائبر صلاحیتوں سے لیس پارلیمنٹ منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہاکہ پارلیمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جدید ترین آئی ٹی ٹولز سے لیس کرنے کی ضرورت ہے ، پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

عارف علوی نے کہاکہ متعلقہ ادارے منصوبے میں مزید تاخیر سے بچنے کے لیے بروقت فیصلے کریں، ای سلوشنز سے پارلیمنٹ کی کارکردگی بڑھانے ، قانون سازی کے عمل کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے کہاکہ شفافیت بڑھانے ، بہتر گورننس کیلئے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کی اجلاس کو منصوبے کی موجودہ صورتحال اور مختلف عوامل کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ بتایاگیاکہ کمیٹی مقررہ وقت کے اندر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔