ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے سپیشل امتحان میٹرک سال 2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

امتحان میںکل 4052 طلباء وطالبات نے شرکت کی ،3171پاس ہوئے ،کامیابی کا تناسب 78.26فیصد رہا مطمئن نہ ہونے والے امیدواران 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنا پیپرچیک کر سکتے ہیں، پروفیسرڈاکٹر طیبہ شاہین

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے سپیشل امتحان میٹرک سال2021ئ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی' اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک برانچ ملک جاوید اسلم اعوان' پی آر او تیمور سہیل خان لودھی ' اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی محمد عارف سولگی ' ریسرچ انویسٹی گیٹر رانا ذوالفقار علی' آفتاب احمد اور ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10بجے دن چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین و کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے مشترکہ طور پر بٹن دبا کر رزلٹ کو آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اًپ لوڈ ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے بتایا کہ سپیشل امتحان میٹرک سال2021ئ میں کل4052طلبائ وطالبات شریک ہوئے جن کیلئے جھنگ' ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد اضلاع میں کل30امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے گورنمنٹ آف پنجاب کی کوڈ19 پالیسی کے مطابق3171طلباء وطالبات پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب78.26فیصد رہا اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے کہا کہ پی بی سی سی نے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی پالیسی ترتیب دی تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی نارواسلوک نہ ہو اور ہر بچے کو اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے نونہال کل کے معمار وطن ہیں یہی وجہ ہے کہ کوڈ 19 کی وجہ سے حکومتی ہدایات کے مطابق طلبائ وطالبات کے وسیع تر مفاداور ان کے شاندار مستقبل کے پیش نظر نتائج انتہائی احتیاط 'محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کئے گئے ہیں اس لئے میں یہ بات یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ انشاء اللہ تعالی نتائج ہر قسم کی غلطیوں سے پاک اور صا ف وشفا ف ہوں گے اور کسی بچے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔

پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے مزید کہا کہ طلباء وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی میسرہے ایسے بچے جنہیں اپنے مارکس کے متعلق بے یقینی ہو وہ رزلٹ آنے کے بعد15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ امتحانات میٹرک سالانہ2022ئ10 مئی 2022بروز منگل سے شروع ہوں گے اور داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ یکم فروری تا 28 فروری 2022ئ' دو گنا فیس کے یکم مارچ تا 14مارچ اور تین گنا فیس کے ساتھ 15 مارچ تا 22مارچ 2022ء تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ اس سلسلہ میں اگر کسی کومعلومات درکار ہوں تو وہ ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk یا کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی کے فون نمبر 0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :