بہاولنگر،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات ،پمپ مالکان نے پٹرول سٹاک کرنا شروع کردیا

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:45

بہاولنگر،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات ،پمپ مالکان ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول سٹاک کرنا شروع کردیا ہے اور متعدد پٹرول پمپ مالکان نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم کردی ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو کم کرنا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :