نبی کریم ؐ کی تعلیمات مشعل راہ ،قرآن و سنت سے دوری کی وجہ سے آج ہم دنیا و آخرت میں ناکامی کا شکار ہیں ،علامہ سید مظہر سعید کاظمی

اگر آج امت مسلمہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو جائے تو ہم دنیا و آضرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ،مرکزی امیر جماعت اہل سنت پاکستان اور سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی کا خطاب

اتوار 30 جنوری 2022 00:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امورعلامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے نبی کریم ؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،قرآن و سنت سے دوری کی وجہ سے آج ہم دنیا و آخرت میں ناکامی کا شکار ہیں ،اگر آج امت مسلمہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو جائے تو ہم دنیا و آضرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اولیا اللہ نے اشاعت اسلام کے لئے اہم کردار ادا کیاآپ کے آستانے امن و امان کے آشیانے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف عالم دین اورسابق جماعت اہل سنت کے مرکزی راہنما مولانا اللہ بخش رضا کے سالانہ عرس مبارک کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایوب بزدار ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،خواجہ غلام محی الدین فخری،محمد ظفر مہاروی،علامہ جعفر قریشی،علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،قاضی محمد بشیر گولٹروی،قاری محمد اعجاز،احمد اقبال سعیدی،مولانا محمد رمضان،مولانا صادق سیرانی،محمد حسین آزاد،ڈاکٹر ارشد بلوچ،طاہر حامد سعیدی،اقبال بزدار،محمد ارشاد سعیدی،بلال سعیدی ودیگرنے خطاب وہدیہ نعت پیش کیا۔آخر میں علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے عالم اسلام کی سربلندی کیلئے دعا کی۔