بحرین نے ایک اور کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی
مملکت کی جانب سے ہنگامی استعمال کے لیے والنیوا (Valneva) کی کورونا ویکسین کی منظوری دی گئی ہے‘ کمپنی مارچ کے آخر میں اپنی VLA2001 ویکسین کی پہلی کھیپ بحرین پہنچائے گی
ساجد علی بدھ 2 مارچ 2022 14:59
(جاری ہے)
جب کہ پچھلے مہینے کے آخر میں کمپنی نے کہا تھا کہ وہ مارچ کے آخر میں مشروط منظوری کے لیے تجویز کیے جانے کے بعد جلد ہی یورپ میں اپنی ویکسین کی ترسیل شروع کر دے گی ، کیوں کہ اسے ابتدائی ریگولیٹری تشخیص میں سوالات کی فہرست موصول ہوئی تھی ۔
علاوہ ازیں بحرین نے اعلان کیا ہے کہ اتوار سے مملکت پہنچنے پر مسافروں کو لازمی قرنطینہ سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ، اس کے علاوہ سول ایوی ایشن کے امور نے یہ بھی کہا کہ مسافروں کو بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ مملکت نے کورونا ایس او پیز کو مزید اپ ڈیٹ کیا ہے ، جو 20 فروری سے نافذ العمل کیے گئے ہیں ۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ ٹیسٹ صرف ان لوگوں کے کیے جائیں گے جو کورونا سے متعلقہ علامات ظاہر کرتے ہیں ، افراد تیزی سے ٹیسٹ کروا سکتے ہیں اور اگر نتیجہ مثبت آتا ہے تو انہیں پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے لیے فوری طور پر ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ سینٹرز میں سے ایک جانا چاہیے ، وہ کسی پرائیویٹ ہسپتال میں پی سی آر ٹیسٹ بھی کروا سکتے ہیں یا BeAware ایپلی کیشن کے ذریعے بک کروا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.