خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 9 مارچ 2022 00:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2022ء) خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمی بخاری،حناپرویزبٹ،سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے مشترکہ جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ یہ ایوان خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

خواتین تمام شعبہ زندگی میں اہم اور مرکزی رول ہے۔خواتین کی ملکی ترقی اور جمہوریت کیلئے لازوال خدمات ہیں۔جمہوری جدوجہد کرنے والی خواتین میں محترمہ فاطمہ جناح،بیگم نسیم ولی،بینظیر بھٹو اور بیگم کلثوم نواز کا مرکزی کردار ہے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تحفظ حقوق نسواں اور حق وراثت کے قوانین پاس کرکے عورت کو انکا اصل حق دلایا۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اورخواتین کے متعلق بنائے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔