سپریم کورٹ آف پاکستان کا آرڈیننس کے اجراء سے متعلق تاریخی فیصلہ جاری

ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کا اجراء آئین سے انحراف ہے، آئینی شرائط کے بغیر صدر اور گورنرز آرڈیننس جاری نہیں کرسکتے، آرڈیننس کے ذریعے طویل مدتی حقوق اور ذمہ داری دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 مارچ 2022 19:02

سپریم کورٹ آف پاکستان کا آرڈیننس کے اجراء سے متعلق تاریخی فیصلہ جاری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ 2022ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرڈیننس کے اجراء سے متعلق تاریخی فیصلہ جاری کردیا ، ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کا اجراء آئین سے انحراف ہے، آئینی شرائط کے بغیر صدر اور گورنرز آرڈیننس جاری نہیں کرسکتے، آرڈیننس کے ذریعے طویل مدتی حقوق اور ذمہ داری دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اے آروائی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرڈیننس کے اجراء سے متعلق تاریخی فیصلہ جاری کیا ہے، سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 30 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کا اجراء آئین سے انحراف ہے، آئینی شرائط کے بغیر صدر اور گورنرز آرڈیننس جاری نہیں کرسکتے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آرڈیننس کی مدت کچھ عرصے کیلئے ہوتی ہے، آرڈیننس کے ذریعے طویل مدتی حقوق اور ذمہ داری دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ آرڈیننس جاری کرنے کا طریقہ کار آئین میں دیا گیا ہے، آئین کے ہر لفظ پر سختی سے عمل ہونا چاہیے۔