گوجر خان ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر1632چالان

جمعہ 11 مارچ 2022 00:40

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2022ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات اور ڈی ایس پی ٹریفک گوجر خان کی سربراہی میں انچارج ٹریفک گوجر خان کا شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر گزشتہ ماہ1632کو چالان ۔گوجر خان میں ٹریفک کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے احکامات اور ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ابرار قریشی کی سربراہی میں انچارج ٹریفک گوجر خان کا گوجر خان شہر اور گردو نواح میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کم عمر ڈرائیورز ، بغیر نمبر پلیٹ ، نو پارکنگ ،بغیر ہیلمٹ، اور پبلک سروس گاڑیوں کے علاوہ قانون کی پاسداری کرنے والوں کیخلاف کاروائی کے دوران گزشتہ ماہ1632چالان کرتے ہوئی5لاکھ82ہزار850روپے کا جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ابرار قریشی کو خصوصی احکامات جاری کیے کہ گوجر خان شہر میں ٹریفک لا انفورسمنٹ کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو آن گرائونڈہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گوجر خان میں ٹریفک کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنا اور بہترین سروس ڈیلیوری میری اولین ترجیح ہے جس کے پیش نظر بہترین ٹریفک روانی اور منظم ٹریفک سسٹم کے لیے قانون شکنی پر مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سو فیصد عملدر آمد کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :