ایف بی آر ساہیوال آر ٹی او ان ایکشن ،52ہزار سگریٹ کے نان ڈیوٹی پیڈ پیکٹ بر آمد کرلئے

جمعہ 18 مارچ 2022 00:43

سا ہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2022ء) ایف بی آر کی آئی آر او ٹیم نے ٹیکس ڈیفالٹروں مہم کے دوران گلشن اسحاق کالونی میں چھاپہ مار کر 52ہزار سگریٹ کے نان ڈیوٹی پیڈ پیکٹ بر آمد کر لئے اور21لاکھ91ہزار999روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی ۔

(جاری ہے)

یہ بات ایف بی آر کے ترجمان رانا سجاد حسین نے یہاں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ چیف کمشنر ساہیوال آرٹی او کی ہدایت پر گلشن اسحاق کالونی رینالہ خورد میں یہ کاروائی کی گئی تاہم ٹیکس ڈیفالٹر مو قع سے فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :