ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے اپنے دفاع میں جواب جمع کرایا

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تحریری وضاحتوں کا جائزہ لیا

جمعہ 18 مارچ 2022 18:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2022ء) ملاکنڈ سے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر اورممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین پیر مصور غازی اور امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل درگئی پیر اسلام غازی جنہیں اپنی وضاحت دینے کے لئے کہا گیا تھانے اپنی دفاع میں جواب جمع کرایا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تحریری وضاحتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی این اے 8 ملاکنڈ کی تحریری وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیکر اسے 40 ہزار روپے جرمانہ کرکے ادائیگی چالان پیش کرنیکا حکم دیا۔ ممبر قومی اسمبلی جنید اکبرنے عوام کو پی ٹی آئی امیدوار کے حق ووٹ نہ دینے پر فنڈز نہ دینے کی دھمکی دی تھی۔ ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چئیرمین مصور غازی اور امیدوار پیر اسلام غازی کے تحریری جوابات کو تسلی بخش قرار دیکر انہیں آئیندہ محتاط رہنے کی تنبیہ کی۔ واضح رہے کہ دونوں اراکین پارلیمنٹ پر پی ٹی آئی امیدوار برائے تحصیل کونسل درگء کے لئے انتخابی مہم چلانے کا الزام تھا۔ جسکا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ ضیاء الرحیم نے نوٹس لیاتھا۔