جمرود،کنبے کا واحد کفیل محنت کش پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگیا

جمعرات 24 مارچ 2022 23:02

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) خیبر کی تحصیل جمرود میں محنت کش مزدور پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ جاوید ابدال خیل جمرود کے تاتارا پہاڑ میں پتھر نکال کر مزدوری کیا کرتا تھا ،گزشتہ روز وہ اچانک مزدوری کے دوران پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگیا ،بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونے والا مزدور گھر کا واحد کفیل تھا ۔

متعلقہ عنوان :