خوشبودار پھولوں میں سے موتیا کا پھول نہایت دلکش اور قدر ے سفید گلاب سے مشاہبت رکھتا ہے،زرعی ماہرین

اتوار 27 مارچ 2022 16:45

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2022ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ خوشبودار پھولوں میں سے موتیا کا پھول نہایت دلکش اور قدر ے سفید گلاب سے مشاہبت رکھتا ہے اس کے سفید خوشبودار پھولوں سے موتیا کا تیل نکالا جاتا ہے موتیا ایک سدا بہار جھاڑی نما پودا ہے اس کے پتوں کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ موتیا کے پودے ٹھنڈے اور متعدل اور گرین ہائوس میں رکھے جاتے ہیں موتیا کی کاشت کے بعد اس کو ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کیلئے پانی کافی مقدار میں درکار ہوتا ہے گرمیوں میں موسم کی مناسبت سے حسب ضرورت پانی دیا جائے

متعلقہ عنوان :