پی سی بی کا ویسٹ انڈیز سیریز میں کورونا پروٹوکولز ختم کرنے کا فیصلہ
کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف کو بائیو ببل ماحول میں نہیں رہنا پڑے گا، ایک دوسرے کیساتھ بات چیت کرنے میں بھی آزاد ہوںگے اور کرکٹ پہلے کی طرح عام ماحول میں کھیلی جائیگی
ذیشان مہتاب جمعرات 7 اپریل 2022 13:36
(جاری ہے)
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مذکورہ فرد کو 5 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
پاکستان کی تمام انٹرنیشنل سیریز اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں بھی یہی پالیسی اپنائی جائے گی۔ پی سی بی نے حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستان ون ڈے کپ میں بائیو ببل نہیں بنایا، کھلاڑیوں کو ذاتی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا، پی سی بی کی جانب سے کوئی سختی نہیں کی گئی۔ پاکستان کپ میں کھیلے گئے 33 میچوں کے دوران ایک بھی کووِیڈ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس کامیاب تجربے کے بعد پی سی بی حکام نے کووِیڈ کی حکمت عملی تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کو بھی ختم کر دیا گیا ہے جس کے بعد تمام حکومتی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال اب بہت بہتر ہے۔ ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کرکٹ کے مستقبل کے لیے یہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق دو طرفہ سیریز کے لیے کووڈ پروٹوکول ختم کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ دونوں کرکٹ بورڈز فیصلہ کر سکتے ہیں کہ سیریز کس پروٹوکول کے تحت کرانی ہے۔ پی سی بی کوویڈ کے معاملات پر کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) سے بھی بات کرے گا۔ اس معاملے میں مہمان بورڈ کی رضامندی ضروری ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.