حیدرآباد میں 5 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ، بچی سے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں ہوگی، اسپتال انتظامیہ

جمعہ 15 اپریل 2022 14:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2022ء) حیدرآبادکے نواحی علاقے میں 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تاہم کمسن بچی سول اسپتال میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

ورثا نے الزام لگایا کہ ہماری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ، بچی سے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں ہوگی۔

سٹی پولیس کے مطابق بچی سے زیادتی کے شواہد ملے تو قانونی کارروائی ہوگی۔مبینہ زیادتی وتشددکے واقعہ کے بعدایم پی اے ناصر قریشی اسپتال پہنچ گئے اور ورثا کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے 5سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بچیوں کیساتھ زیادتی،قتل کیملزم کسی رعایت کیمستحق نہیں،ایس ایس پی حیدرآباد ملزمان کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :